بہن مریم نواز!ہم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے ؟ امیر حیدر ہوتی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کہتی ہیں انہیں پشتونوں سے خطرہ ہے۔۔۔
بہن!ہم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے ؟ پشتونوں کے گھر اور کاروبار ایک ایسی جنگ میں برباد ہو چکے جو ہماری تھی ہی نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر انتہائی سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ پشتونوں کو غیر ضروری طور پر شک کی نگاہ سے دیکھنا اور نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے ، مطلب یہ کہ مارا بھی ہم کو گیا اور بدنام بھی ہمیں کیا گیا ، آج اسی پشتون کو شک کی نگاہ سے بھی دیکھا جا رہا ۔امیر حیدر ہوتی نے پختونخوا کی صوبائی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے کہا کہ یہاں جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بیٹھے ہیں ان کی حیثیت ایک جنریٹر سے بھی کمزور ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments