ای سی سی :فیول ریلیف کیلئے 75 ارب گرانٹ منظور

ای سی سی :فیول ریلیف کیلئے 75 ارب گرانٹ منظور

اسلام آباد (مدثر علی رانا)ای سی سی نے وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم اور اس کے لیے 75 ارب روپے کی گرانٹ منظورکر لی،2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی اجازت بھی دے دی ۔۔۔

 حکومت نے پٹرول پر سبسڈی دینے کی معیاد ابتدائی طور پر 3 ماہ مقرر کی ہے ۔ موٹر سائیکل اور رکشہ صارفین کو ہفتہ وار 500 روپے کا فیول ریلیف ملے گا جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے 10 روز میں 1000 روپے کا فیول ریلیف منظور کیا گیا۔ فیول ریلیف سکیم صرف غیر کمرشل صارفین کے لیے مختص ہوگی۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق ایک صارف یا مالک صرف ایک گاڑی کے لیے فیول ریلیف حاصل کرسکے گا۔ فیول ریلیف کی شفاف فراہمی کے لیے فیول پاس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل فیول پاس سسٹم تیار اور مینج کرے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کم آمدن والے طبقے کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول کی تنظیم نو کے فریم ورک کی منظوری دے دی گئی۔ پی این ایس سی کی تنظیم نو سے متعلق نجکاری وزیر کی سربراہی میں کمیٹی کی سفارشات منظور کرلی گئی ہیں۔ای سی سی اجلاس میں موجودہ آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے ڈرافٹ اپ گریڈ معاہدے کی منظوری دی گئی۔ ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبوں کی تکمیل کے لیے 5 سال کی مدت مقرر کی گئی ہے ۔

ای سی سی اجلاس کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مالی معاملات نمٹانے کی تجویز منظور کرلی گئی۔ جولائی 2025 سے جون 2026 کے غیر ایڈجسٹڈ سیلز ٹیکس کلیمز نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ او ایم سیز کے سیلز ٹیکس کلیمز کی ادائیگی آئی ایف ای ایم کے ذریعے ہوگی۔استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد سے متعلق معاملہ ای سی سی نے مؤخر کردیا۔ ای سی سی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ چینی کی برآمد کے لیے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کی حفاظتی شرائط عائد کردی گئیں۔ایس سی او سربراہ اجلاس کے لیے 15 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے منظور کیے گئے ۔ ای سی سی نے سربراہان مملکت کے لیے فول پروف سکیورٹی اور سفری انتظامات پر زور دیا۔ ای سی سی کی جانب سے متعلقہ حکام کو ایس سی او اجلاس کی بروقت اور جامع تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...