اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مذاکرات، سفارتکاری پر زور

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مذاکرات، سفارتکاری پر زور

اسلام آباد (دنیا نیوز، وقائع نگار) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے قیام کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا اور پاک امریکا تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہا۔دریں اثنا اسحاق ڈار نے گزشتہ شب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر رافیل گروسی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد بہترین راستہ ہے ۔ رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔مزید برآں نائب وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کی مؤثر اور بھرپور سفارتی شرکت یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور مکمل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری خارجہ اور خصوصی سیکرٹری اقوام متحدہ نے مجوزہ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...