بھارت کیلئے فضائی حدودکی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع

بھارت کیلئے فضائی حدودکی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود 23اکتوبر تک بند رہے گی بھارت کے تمام طیارے فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے :نیا نوٹم جاری

کراچی(آئی این پی )پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود 23 اکتوبر تک بند رہے گی۔نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور کمرشل طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...