خیبر پختونخوا:آسمانی بجلی گرنے سے 2بہنوں سمیت 3جاں بحق

خیبر پختونخوا:آسمانی بجلی گرنے سے 2بہنوں سمیت 3جاں بحق

منور کوٹکے سیریاں میں سلمیٰ اور سدرہ، کبل میں کامران چل بسا، 3افراد زخمی ہو گئے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک، گرم رہے گا

اوگی، بالاکوٹ،اسلام آباد (نامہ نگار، اے پی پی) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بہنوں سمیت 3افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ تحصیل بالاکوٹ کے نواحی علاقہ منورکوٹکے میں بارش اور گرج چمک کے دوران رہائشی مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 17سالہ سلمیٰ دختر عبدالشکور اور 10 سالہ سدرہ دختر عبدالشکور جاں بحق ہو گئیں جبکہ علیمہ بی بی، منظور اور مہناز زوجہ منظورزخمی ہوگئی، آسمانی بجلی گرنے سے پڑوس کے ایک مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیں اوگی کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ کبل میں گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

گاؤں ہولہ کا رہائشی کامران رات کو تیز بارش کے دوران گھر جارہاتھاکہ آسمانی  بجلی کی زد میں آگیا، اسے فوری ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے اور صورت حال آج تک برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں بھی ملک کے وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...