لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ پی ٹی آئی میانوالی کے رہنما کی گرفتاری روک دی گئی
راولپنڈی (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے تحریک انصاف میانوالی کے مقامی رہنما سمیع اﷲ خان کو دہشتگردی کے مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ وکیل نے کہا کہ مقدمہ کے وقوعہ کے روز سمیع اﷲ کراچی میں موجود تھے ، شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے آر پی او سرگودھا کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کے مقدمے میں ملوث ہونے یا بے گناہی سے متعلق خود انکوائری کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments