بلال بن ثاقب کی نیٹلی بیکرسے ملاقات،ڈیجیٹل اثاثوں پر گفتگو
اسلام آباد (اے پی پی)وزیر مملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کے جدید ریگولیٹری نظام پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں جدت، مالیاتی شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلال بن ثاقب نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں تیز رفتار پیش رفت پر بریفنگ دی۔اس موقع پربلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں ایک جدید اور مضبوط نظام تشکیل دے رہا ہے ،مالیاتی نظام کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ جدت اور مالیاتی شفافیت کے ساتھ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی میں نئی سمت متعین کر رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments