درست وقت پر چھوٹے صوبے بنائیں
لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چھوٹے صوبے بنائیں لیکن اس کیلئے درست وقت اور طریق کار آئینی ہونا چاہیے۔۔۔
دہشتگردی ، سیاسی انارکی اور معاشی بدحالی کی آگ میں جلتے ہوئے پاکستان کے بڑے مسائل حل کرنے کی بجائے چھوٹے صوبوں کی تشکیل کو اولیت دینا غیر دانشمندانہ اقدام ہو گا اور اس وقت ایسا کرنا سیاسی نفرت ، تلخی اور خلیج بڑھا دے گا ،ایک بیان میں کہا کہ گورننس کوبہتر کرنا ہے تو سب سے پہلے آئینی تحفظ کے ساتھ این ایف سی طرز پر صوبائی فنانس کمیشن بنائیں ، بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام لائیں ، صوبے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے حاصل شدہ قوت اضلاع کو منتقل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments