سالانہ کارکردگی رپورٹ میں لیسکو،آئیسکو کی ٹاپ پوزیشن

 سالانہ کارکردگی رپورٹ میں لیسکو،آئیسکو کی ٹاپ پوزیشن

گیپکو، میپکو،فیسکو کی ناقص ترین کارکردگی،صارفین سے رویہ نامناسب رہا،ڈسکوز

لاہور (آن لائن)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی ، ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے ، جبکہ گیپکو، میپکو اور فیسکو ناقص ترین کارکردگی کے ساتھ فہرست میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق لیسکو اور آئیسکو نے صارفین کو آگاہی فراہم کرنے اور اطلاعات کی بروقت فراہمی میں بہترین پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ دونوں کمپنیوں کے ترجمانوں نے صحافیوں اور سائلین کے  ساتھ مسلسل رابطہ بحال رکھا جس سے ادارہ جاتی شفافیت میں اضافہ ہوا اور عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملی۔دوسری جانب گوجرانوالہ (گیپکو)، ملتان (میپکو) اور فیصل آباد (فیسکو) کے پبلک ریلیشنز ونگز کی کارکردگی انتہائی ناگفتہ بہ رہی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کمپنیوں نے روایتی میڈیا کو نظر انداز کرتے ہوئے 90 فیصد تک صرف فیس بک اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انحصار کیا۔ مزید برآں گیپکو، میپکو اور فیسکو کے متعلقہ حکام کا میڈیا نمائندگان اور عام صارفین کے ساتھ رویہ انتہائی غیر مناسب اور سردمہری پر مبنی رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...