ملاقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ملاقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور ۔۔۔

، پولیس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 28 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حماد اظہر کی والدہ اور اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی جج نے فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی درخواست خارج کی اور درخواست گزار کو پولیس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔پولیس والے تو ہمیں تھانے کے اندر داخل نہیں ہونے دیتے ۔حماد اظہر کا 20 روز ریمانڈ دیا گیا ،ہم نے اس ریمانڈ کو چیلنج کرنا ہے ۔ملاقات نہ ہونے سے وکالت نامے پر دستخط نہیں ہورہے ،ہمارا آئینی حق مجروح ہو رہا ہے ،عدالت حماد اظہر سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وکالت نامے پر دستخط کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دی؟۔ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم جیل نہیں پولیس کی کسٹڈی میں ہے ۔ جسٹس شہباز رضوی نے سرکاری وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا جی سرکاری وکیل صاحب آپ بتائیے کیا کہتے ہیں؟۔ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ مائی لارڈ ملزم ایک سیاسی شخصیت ہے ۔روزانہ 50 لوگ ملتے ہیں، جن 5 کو اجازت نہیں ملتی وہ متاثرہ بن جاتے ہیں، ارسلان نامی شخص کتابیں بھی دے کر آیا ہے ۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کرلیا اور سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...