میر رضا کیس :جوڈیشل کمیشن نے پولیس کو شواہد خراب کرنے کاذمہ دار قرار دیدیا

 میر رضا کیس :جوڈیشل کمیشن  نے پولیس کو شواہد خراب  کرنے کاذمہ دار قرار دیدیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)میر رضا کیس کے جوڈیشل کمیشن نے میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر سیکر ٹری صحت اور سابق سپیشل سیکرٹری پر اظہار برہمی کر دیا۔

کمیشن نے پولیس کو شواہد خراب کرنے کے لئے ذمہ دار قرار دیدیا۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں میر رضا کیس کے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، کمیشن نے سابق سپیشل سیکرٹری  سے ان کی ذاتی دلچسپی اور گواہ علی شاز کے بھائی پولیس افسر شاہزیب سے تعلق سے متعلق بھی سوالات کئے ۔کمیشن نے کہا کہ یہ کیس آپ کے کیریئر میں آپ کا پیچھا کرے گا، کیس کی پہلی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے کمیشن کو بتایا کہ انکے پاس صرف چھ دن تحقیقات رہی،کمیشن نے کہا کہ ان ہی چھ دنوں میں کیس خراب کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...