کسان اتحاد کا آج کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان
ہزاروں لوگ بلوچستان سے نکلیں گے ،منزل پر پہنچنے تک لاکھوں افراد شامل ہونگے ہمارے مطالبات جائز ، ہم اپنے حقوق مانگ رہے ہیں ، چیئرمین کاویڈیو بیان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)کسان اتحاد نے آج سے کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے اپنے ویڈیو بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج شام 3 بجے کوئٹہ پریس کلب سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھرپور طاقت سے ہزاروں لوگ صرف بلوچستان سے نکلیں گے جبکہ منزل پر پہنچنے کے بعد لاکھوں افراد احتجاج میں شامل ہوں گے ۔خالد حسین باٹھ نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں، ہم اپنے حقوق مانگ رہے ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں، دنیا میں جو جنگ چل رہی ہے اس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات سمیت مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جبکہ ساڑھے سات لاکھ میٹرک ٹن گندم بھی باہر سے منگوائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو ٹرانسفارمرز ہم نے اتار دیئے ہیں اس کے بھی بل ہم ادا کر رہے ہیں۔ جس کے لیے ہم نے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments