قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا حج معاونین کے انتخاب پر تحفظات کا اظہار

 قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا حج معاونین کے انتخاب پر تحفظات کا اظہار

پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودیہ کے اخراجات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت زائرین کو معیاری سہولیات کی فراہمی، معاہدوں کی مؤثر نگرانی ناگزیر ،شگفتہ جمانی

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے سعودی عرب جانے والے پارلیمانی وفد کی سہولت کاری، حج ڈیوٹی کے لیے معاونین کے انتخاب کے نظرثانی شدہ معیار اور زائرین گروپ آرگنائزرز سے متعلق نظرثانی شدہ زیارات پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن شگفتہ جمانی کی زیر صدارت ہوا۔ ارکان نے حالیہ پارلیمانی وفد کے دورہ سعودی عرب کے دوران سفری سہولیات، رہائش، سکیورٹی، استقبال اور سعودی حکام سے ملاقاتوں کے انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تمام ارکان کو بلاامتیاز سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔

کمیٹی نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ وفد کے دورے پر ہونے والے اخراجات، رہائش، ٹرانسپورٹ، سکیورٹی، استقبال اور دیگر انتظامات پر مشتمل جامع رپورٹ پیش کی جائے ۔ چیئرپرسن نے کہا حج معاونین کا انتخاب سفارش کے بجائے شفاف، میرٹ پر مبنی اور قابلِ تصدیق طریقہ کار کے تحت ہونا چاہیے ۔ کمیٹی نے کہا کہ ثبوت کے ساتھ موصول ہونے والی شکایات کی مناسب فورم پر تحقیقات کی جائیں۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا زائرین کو معیاری سہولیات کی فراہمی، شکایات کے ازالے ، مالی شفافیت اور معاہدوں کی پابندی کی مؤثر نگرانی ضروری ہے ۔ مزید غور کے لیے کمیٹی نے محمد اعجاز الحق کی کنوینرشپ میں ذیلی کمیٹی قائم کردی جس میں شگفتہ جمانی، احمد سلیم صدیقی اور نعیمہ کشور کو ارکان نامزد کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...