غیر رجسٹرڈ افراد کو سامان سپلائی،فرم پر مزید8کروڑ 23لاکھ سیلز ٹیکس بحال
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے غیر رجسٹرڈ افراد کو سامان کی سپلائی پر الحمد کارپوریشن پر عائد 8 کروڑ 23 لاکھ 8 ہزار 595 روپے مزید سیلز ٹیکس بحال کردیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ریفنڈ کے بعد آڈٹ صرف ٹیکس معاملات کی جانچ پڑتال کا عمل ہے، اس سے ٹیکس افسر کا قانون کے تحت مزید ٹیکس عائد کرنے کا اختیار ختم نہیں ہوتا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو ملتان کی اپیل پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔فیصلے کے مطابق اگر آڈٹ پرمعلوم ہو کہ کمپنی پر مزید سیلز ٹیکس واجب الادا ہے تو ایکٹ کی دفعہ 11 کے تحت ٹیکس ڈیمانڈ کی جاسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments