’’ہماری جانیں بچائی جائیں‘‘10مغوی مزدوروں کا ویڈیو پیغام

’’ہماری جانیں بچائی جائیں‘‘10مغوی مزدوروں کا ویڈیو پیغام

اغوا کاروں نے مطالبات منوانے کیلئے چار دن کا ٹائم دیا تھا ،آج آخری دن ہے

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بلوچستان کے علاقے دکی سے اغوا ہونے والے مزدوروں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ چند روز پہلے دہشت گردوں نے بلوچستان میں سڑک بنانے والی کمپنی کے کیمپ آفس پر حملہ کر کے ضلع رحیم یارخان کے رہائشی 10مزدوروں اور دیگر کو اغوا کیا تھا۔مغویوں نے ویڈیو پیغام میں کہا اغوا کاروں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے چار دن کا ٹائم دیا تھاتین دن گزر گئے ہیں، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو آج ہمیں جان سے مار دیں گے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی جان بچائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...