125ریلوے گودام نیلام ،سالانہ آمدن میں 358 فیصد اضافہ

  125ریلوے گودام نیلام ،سالانہ آمدن میں 358 فیصد اضافہ

ایک سال کی سکیورٹی کی مد میں یکمشت 277.72ملین روپے موصول ہونگے

 اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) بادامی باغ لاہور میں 125گوداموں کی نیلامی کامیابی سے مکمل ہو گئی ۔ ترجمان کے مطابق بادامی باغ گوداموں سے سالانہ آمدن 72.2ملین سے بڑھ کر 331.08ملین روپے ہو گئی۔ گوداموں کی نئی نیلامی سے سالانہ آمدن میں 358.6فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ۔ پاکستان ریلویز کو ایک سال کی سکیورٹی کی مد میں یکمشت 277.72ملین روپے موصول ہوں گے ۔ آکشن سے مالی کیش فلو میں پچھلے سال کی نسبت 743.5فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔گوداموں کی لیزنگ سے پہلے سال ریلویز کو کل 608.80ملین روپے کی مجموعی آمدن حاصل ہوگی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ قومی مفاد اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...