سانحہ پمز ایف آئی آر اندراج کی درخواست پر دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے سانحہ پمز کی ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
درخواست گزار ریاض حنیف ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم نے کس قانون کے تحت انکوائری کمیٹی بنائی، کابینہ کی منظوری کے بغیر انکوائری کمیٹی کی ویلیو نہیں، جج کے استفسار پروکیل نے بتایا اندراج مقدمہ کی نہیں لیکن کارروائی کیلئے 5 رٹ پٹیشنز دائر ہوئیں۔ جج نے کہا تمام پٹیشنز کا نمبر دے دیں آپ کی درخواست پر آرڈر جاری کروں گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments