الیکشن کمیشن میں اے آئی ونگ قائم
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن نے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے لیے اے آئی ونگ قائم کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق نئے ونگ کا مقصد انتخابی امور اور ادارہ جاتی نظام میں مصنوعی ذہانت کی جدید تکنیکوں کو شامل اور ضم کرنا ہے ، تکمیلِ عملہ اور باقاعدہ تنظیمی ڈھانچے کے قیام تک الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی پالیسی اینڈ پلاننگ)نو تشکیل شدہ اے آئی ونگ کے انتظامی انچارج کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments