لانگ مارچ غیرمشروط طور پر ختم کیا جائے ،بلاول بھٹو
کے پی حکومت دہشتگردی،جنگ کی صورتحال سنبھالنے میں اپنا کردار ادا کرے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت دہشت گردی اور جنگ کی صورت حال کو سنبھالنے میں اپنا کردار ادا کرے ، لانگ مارچ غیرمشروط طور پر ختم کیا جائے ، گورنر خیبرپختونخوا نے بلاول کو ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ٹانک اور کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ دی ، گورنر خیبرپختونخوا نے پارٹی چیئرمین کو اہداف پر پہنچنے سے قبل مار گرائے گئے افغانستان کے ڈرونز سے بھی آگاہ کیا۔دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ اور ارکان صوبائی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،مرتضیٰ وہاب نے شہر میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں میں ملک کی سیاسی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments