بچوں کو سوشل میڈیا، آن لائن گیمنگ میں سائبر خطرات کا سامنا
پاکستانی بچوں میں یوٹیوب سب سے مقبول، انسٹاگرام کا دوسرا ، واٹس ایپ کا تیسرا نمبر والدین بچوں کو بتائیں کسی اجنبی سے رابطہ کریں نہ ذاتی تصاویر شیئر کریں ،کیسپرسکی
اسلام آباد(نامہ نگار) کیسپرسکی کے ماہرین نے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بچوں کی ڈیجیٹل دلچسپیوں اور آن لائن سرگرمیوں کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ بچوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن گیمنگ میں سائبر خطرات کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں جنوری سے اگست 2026 کے دوران بچوں میں یوٹیوب 31.2 فیصد استعمال کے ساتھ سب سے مقبول موبائل ایپلی کیشن رہی جبکہ انسٹاگرام 18.8 فیصد کے ساتھ دوسرے اور واٹس ایپ 17.4 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ کیسپرسکی کے مطابق نقصان دہ عناصر خود کو بچوں کے ہم عمر افراد کے طور پر ظاہر کرسکتے ہیں، والدین کو چاہیے کہ بچوں کو بتائیں کہ وہ اجنبی افراد سے رابطہ کریں نہ ذاتی تصاویر یا حساس معلومات شیئر کریں، عوامی طور پر شیئر کیا جانے والا مواد جعلی تصاویر یا ویڈیوز تیار کرنے کے لیے دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے بچے کی نجی زندگی اور ڈیجیٹل ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments