وزارت خزانہ کا 20 سالہ فکسڈ کوپن بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

 وزارت خزانہ کا 20 سالہ فکسڈ  کوپن بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزارت خزانہ نے مالی سال 2027-2026 کے لئے اندرون ملک سے فنانسنگ کے حصول کے لئے پلان جاری کردیا، جس کا مقصد قلیل المدتی قرضوں پر انحصار کم کر کے طویل المدتی اور پائیدار مالیاتی ذرائع کی طرف منتقل ہونا ہے۔

 نئی حکمتِ عملی کے تحت حکومت ٹی بلز جیسے مختصر مدت کے طر یقے محدود مدت کے لئے جاری کرے گی اور ان کی جگہ درمیانی و طویل المدتی سکیورٹی بانڈ دے گی۔ وزارت خزانہ پلان میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد 20 سالہ فکسڈ کوپن بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طویل المدتی سرمائے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، حکومت فکسڈ ریٹ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (PIBs) میں اضافہ کرے گی، سرمایہ کاروں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے طویل المدتی زیرو کوپن بانڈز اور اسلامی مالیاتی نظام کے تحت شریعت کے مطابق سکوک بانڈ کے اجرا کو بھی فروغ دیا جائے گا ، مالی سال 2027-2026 میں سکوک بانڈ کا کل حجم تقریباً 6.6 کھرب (6600 ارب روپے )روپے تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،حکومت نے لائبلٹی مینجمنٹ آپریشنز کو بھی حکمتِ عملی کا اہم حصہ بنایا، جس کے تحت ستمبر 2024 سے اب تک 4.7 کھرب روپے کی ٹرانزیکشن کی جا چکی تاکہ مارکیٹ کی لیکویڈیٹی کو منظم اور ری فائنانسنگ کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ ساتھ ہی عام اور چھوٹے سرمایہ کاروں کی رسائی کے لئے ڈیجیٹل والٹس، آن لائن پلیٹ فارم انوسٹ پاک اور قومی بچت سکیموں کی ری سٹرکچرنگ، مصنوعات میں بہتری اور ڈیجیٹلائزیشن جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...