سوا تین کروڑ پاکستانی ذہنی مریض 95 فیصدعلاج کی سہولت سے محروم

سوا تین کروڑ پاکستانی ذہنی مریض 95 فیصدعلاج کی سہولت سے محروم

اسلام آباد(فوزیہ علی،ایس ایم زمان)حکومت نے ملک میں ذہنی صحت کے حوالے سے 12 نکاتی قومی پالیسی جاری کردی ہے جس میں ذہنی صحت کی بہتری کیلئے اہم اقدامات تجویز کئے گئے ہیں تاہم صوبوں سے مشاورت کے بعد نظرثانی شدہ ڈیٹا میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

جس کے تحت ملک میں 3 کروڑ 24 لاکھ افراد کو ذہنی مسائل درپیش ہیں تاہم اتنی بڑی آبادی کے ذہنی مسائل سے دوچار ہونے کے باوجود علاج معالجے میں ایک بڑا فقدان ہے ،جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کے افتتاحی روز قومی ذہنی صحت پالیسی 2026-35 جاری کی گئی۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے یہ پالیسی جاری کی۔ انہوں نے ملک میں ذہنی صحت کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کا متقاضی قرار دیا۔ انہوں نے کہا یہ صرف صحت نہیں معاشی اور سلامتی کابھی مسئلہ ہے ۔12 نکاتی پالیسی کے تحت ذہنی صحت کو بنیادی صحت کے نظام میں شامل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 آج بھی جاری رہے گی جس میں اسلام آباد ڈیکلریشن آن مینٹل ہیلتھ منظور کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...