دہشتگردی کیخلاف اتحاد وقت کی ضرورت
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔۔
دہشتگردی پاکستان کے وجود، سلامتی اور جمہوری استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے ، مقابلہ صرف قومی یکجہتی اور سیاسی اتفاقِ رائے سے ہی ممکن ہے ۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے اور ملک کے کسی بھی حصے میں بدامنی یا دہشتگردی کے اثرات کراچی تک پہنچتے ہیں، اس لیے ملک کے تمام حصوں میں امن و امان کا قیام قومی ترجیح ہونی چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments