نئے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت،سرداریوسف ،طلحہ محمود

نئے صوبوں کا قیام وقت کی  ضرورت،سرداریوسف ،طلحہ محمود

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور و چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور سینیٹر طلحہ محمودنے کہا نئے صوبوں کا قیام وقت کی ضرو رت ہے۔

 وزیر مذہبی امورنے کہا صوبہ ہزارہ کی تحریک کسی ایک سیاسی جماعت یا گروہ کی تحریک نہیں بلکہ تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر عوامی مطالبہ ہے ، جس کی حمایت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کرتے رہے ہیں۔ صوبہ ہزارہ کے قیام کے مطالبے پر تمام قائدین کا موقف ایک ہے ۔ تقریباً 25 کروڑ آبادی والے ملک کے لیے صرف چار صوبوں کا انتظام عوام کی ضروریات کے تناظر میں مناسب نہیں، اس لیے نئے صوبوں کے قیام کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے ۔ صوبہ ہزارہ کے قیام کے حوالے سے صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظور ہو چکی ہے ، جبکہ سینیٹ میں بھی سینیٹر طلحہ محمود نے صوبہ ہزارہ کے قیام سے متعلق بل پیش کیاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ ہزارہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صوبائی و قومی اسمبلی کے ارکان، سینیٹرز اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا صوبہ ہزارہ کی تحریک کی آواز اب پاکستان کے کونے کونے تک پھیل چکی ہے ، اگر ملک میں نئے صوبے قائم کیے جاتے ہیں تو یہ پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہو سکتے ہیں ، اگر پاکستان کی معیشت بہتر ہوتی ہے تو دہشت گردی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ "پاکستان کا نظام فیل ہو چکا ہے " اور وہ اس بات کی تائید کرتے ہیں ۔انہوں نے صوبہ ہزارہ کی تحریک کے حوالے سے کہا کہ اس مطالبے کو آگے بڑھانے کے لیے عوامی حمایت اور سیاسی سطح پر سنجیدہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...