تبدیلی گالیاں دینے ،چور، چور کہنے سے نہیں آتی:احسن اقبال
ہم نے کر دکھایا ، آج نارووال علم اور یونیورسٹیوں کا شہر بن چکا ،یہ تبدیلی ہے
نارووال (خبر نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اساتذہ کے عالمی دن پر میں قوم کے معماروں کو سلام پیش کرتا ہوں، اساتذہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، اساتذہ کی محنت سے ملک کا مستقبل روشن اور مضبوط ہے ،اچھے استاد قوموں کی تقدیر بدل دیتے ہیں،آج نارووال علم اور یونیورسٹیوں کا شہر بن چکا ہے ، یہ تبدیلی ہے ، تبدیلی گالیاں دینے یا کسی کو چور، چور کہنے سے نہیں آتی،تبدیلی کچھ کر کے دکھانے سے آتی ہے اور ہم نے کر دکھایا،تعلیم کے ذریعے غریبوں کے بیٹے بیٹیاں غربت کی زنجیریں کاٹ سکتے ہیں،نارووال کی دھرتی نے مجھے دولت نہیں تعلیم کی وجہ سے منتخب کیا،عہد کیا تھا غریبوں کے بیٹے بیٹیوں کے لیے بہترین تعلیمی ادارے لاؤں گا،پاکستان بھر میں نارووال کی تعلیمی ترقی کی مثالیں دی جاتی ہیں،نارووال کے نوجوانوں کو میڈیکل تعلیم کے لیے ضلع چھوڑنے کی ضرورت نہیں، سینکڑوں بچیاں یو ای ٹی نارووال سے انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس پڑھ رہی ہیں۔،ہزاروں بچیاں یونیورسٹی آف نارووال میں تعلیم حاصل کر کے اپنے خواب پورے کر رہی ہیں ،ذہن بند ہوجائے تو نئے افکار کی بلندیوں تک نہیں پہنچا جا سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments