جواد ڈوگر ڈپٹی کوآرڈینیٹر نیکٹا، عمران مہمند ڈی جی نیفسا مقرر

جواد ڈوگر ڈپٹی کوآرڈینیٹر نیکٹا، عمران مہمند ڈی جی نیفسا مقرر

احسن ممتاز جوائنٹ سیکرٹری ڈیفنس مقرر، شبیہ حسین کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد ہما نورین حسن وزارتِ ریلوے میں تین سالہ معاہدے پر بطور لیگل ایڈوائزر مقرر

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے ڈپٹی نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، جوائنٹ سیکرٹری وزارت دفاع سمیت افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر جواد احمد ڈوگر کو تین سال کے لیے نیکٹا (نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی) میں ڈپٹی نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ۔پاکستان کسٹم سروس گریڈ 21 کے افسر محمد عمران خان مہمند کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (نیفسا) کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر سید احسن ممتازکو جوائنٹ سیکرٹری ڈیفنس ڈویژن مقرر کر دیا گیا۔ پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر شبیہ حسین کی خدمات مزید تعیناتی کے لیے ایف آئی اے میں وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔وفاقی حکومت اور وزارت ریلوے کی منظوری کے بعد ہما نورین حسن کو وزارت ریلوے میں تین سالہ معاہدے پر لیگل ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...