ستمبر:پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 34کاروباری درخواستوں کی منظوری دی گئی ٹیکسٹائل، کیمیکلز و دیگر شعبوں میں 7ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)خصوصی سرما یہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کی مسلسل کوششوں اور موثر فالو اپ کے نتیجے میں پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے ، جس کے تحت ستمبر کے دوران 34 کاروباری درخواستوں کی منظوری دی گئی، جس سے 76 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے ان منصوبوں سے ٹیکسٹا ئل، کیمیکلز، زرعی پروسیسنگ اور دیگر صنعتی شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جبکہ ان شعبوں میں 7 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ایس آئی ایف سی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے اور صنعتی منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے مسلسل سہولت کاری فراہم کررہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments