ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا : نجم سیٹھی

ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا : نجم سیٹھی

آرٹیکل پورے صوبے میں لگے گا ، سہیل آفریدی کی چھٹی کرانی پڑے گی چھ ماہ تک کوئی ایشو نہیں ہے ،آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں تجزیہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ پہلے ہوچکا تھا، بتانے کیلئے تھوڑی بہت آمدورفت ہورہی تھی کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ فیصلہ نہ ہو، میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آرٹیکل 232 پورے خیبرپختونخوا میں لگے گا، پروگرام  آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ میں نے پہلے دن سے کہا ہے ،مجھے کسی نے نہیں بتایا،میں نے جو پہلے پیش گوئی کی اس پر مطمئن ہوں،ایوان صدر میں جو میٹنگ ہوئی، وہ اس کو اوکے کرنے کیلئے ہوئی، اس لئے آدھے گھنٹے میں میٖٹنگ ختم ہو گئی، فیصلہ ہوگیا تھا کہ وزیر اعظم صدر کے پاس گئے ہیں کہ کہا کہ دستخط کیلئے یہ آپ کے پاس آئے گا،آپ نے ا سمبلی کی کال کرنی ہے ،پھر آ کر وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے بات کی،مولانا کو بتایا کہ فیصلہ ہوگیا ہے ،مہربانی کریں ، مسئلہ پیدا نہ کرنا،میراخیال ہے کہ سب کو یہ پیغام پہنچ گیا ہو گا، یہ ہونہیں سکتا کہ کچھ حصے میں وفاقی حکومت آپریٹ کرے ،باقی حصے سہیل آفریدی آپریٹ کریں، اس سے بہت سارے ڈیڈلاک ہوجائیں گے ، لڑائی جھگڑے ہوں گے ،پھر مزید مسائل پیدا ہوجائیں گے ،اس لئے ایمر جنسی پورے صوبے میں ضروری ہے ،اسمبلی اور سہیل آفریدی کی چھٹی کرانی پڑے گی،ایمر جنسی کتنے ماہ تک لگائیں گے ، اس بارے کئی باتیں چل رہی ہیں کوئی کہہ رہا ہے دو ماہ کیلئے ، کوئی کہہ رہا ہے تین ماہ کیلئے ،چھ ماہ تک کوئی ایشو نہیں ہے ،سوال یہ ہے کہ کیا فیصل کریم کنڈی کو بطور ایڈمنسٹریٹر رہنے دیں گے یا کوئی اور لے آئیں گے ، میرا اپنا خیال ہے کہ ایفیشنسی کیلئے فار گڈ آپریشن ، ان کو کوئی ریٹائر فوجی لانا پڑے گا،یا لائیں گے یا سوچیں گے ،ریٹائر فوجی ملٹری آپریشن کیلئے ضروری ہے ،جیسے سوات میں آپریشن کیا تھا، پاشا صاحب نے لیڈ کیا تھا، اس وقت انہوں نے سوات اوردیگر علاقوں سے طالبان کا صفایا کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...