پی ٹی آئی طالبان کی بی ٹیم : عطا تارڑ
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا اختیار ولی خان اور۔۔۔
رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا جلال خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا، تحریک انصاف طالبان کی بی ٹیم ہے اور اسی کی آئیڈیالوجی پر کام کر رہی ہے، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، احتجاج اور دھرنوں سے قیدی کی رہائی نہیں ہوگی۔گزشتہ ساڑھے 13 سال کے دوران صوبے میں گورننس اور ترقی کی بجائے سیاسی انتشار کو فروغ دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments