لانگ مارچ:پنجاب پولیس کے اہلکار ناقص کھانے سے پریشان
روات میں ٹھہرے 700اہلکاروں کی شکایات پر مبنی ویڈیوز سامنے آ گئیں
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظراسلام آباد میں پولیس کی اضافی تعینا ت کی گئی ہے جس کیلئے پنجاب بھر سے پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے جو غیر معیاری کھانے اور ناقص رہائش کے باعث پریشان نظر آتے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق روات میں ٹھہرائے گئے 700 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں وہ غیرمعیاری کھانے ، ناقص رہائش، گندے واش رومز اورپانی کی قلت کی شکایت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکاروں نے کھانے میں کیڑے نکلنے کی شکایت کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments