خوش مت ہوں ردعمل نہیں آیا جلد پورا پختونخوا اٹھے گا : مروت
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے کہا کہ دیکھ رہا ہوں کہ ڈیڑھ دو ماہ کے بعد پورا خیبرپختونخوا آپ کو کاٹنے کو اٹھے گا،عمران خان پر جتنا ظلم کرو گے اتنا ہی گراف مزید اوپر جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پتا نہیں یہ حکومت حماقتیں کیوں کر رہی ہے ؟ عمران خان کی بہنوں کو اندر رکھنے سے کونسا آپ کا مسئلہ حل ہوتا ہے ؟ یہ ظلم ہے اس ظلم کو ختم ہونا چاہئے ۔آپ پاکستانیوں کو قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کررہے ہیں ، انہوں نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج قانونی درخواست تیار کر لیں گے اور اس سلسلے میں تمام ضروری شواہد بھی مکمل کیے جائیں گے ، اگر پشاور ہائی کورٹ آج سماعت کرتی ہے تو پارلیمانی کارروائی سے متعلق معاملہ بھی آگے بڑھ سکتا ہے ۔پی ٹی آئی پر دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خود پی ٹی آئی کے رہنما اور منتخب نمائندے دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے ہیں اور پارٹی سے وابستہ متعدد افراد دہشت گرد حملوں میں جانیں گنوا چکے ہیں۔ جب پی ٹی آئی قیادت موجود نہیں ہوگی تو وہ قیادت کا کردار ادا کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments