سیاست میں نئے لوگوں کو موقع دینے کا وقت آگیا : واوڈا
جمہوریت نے عوام کو کچھ نہیں دیا،بادشاہی طرز کا نظام،اسے دوبارہ ترتیب دینا ہوگا سیاستدانوں کیخلاف کرپشن کی طویل داستانیں موجود’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو
اسلام آباد(دنیا نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جمہوریت نے پاکستانی عوام کو کچھ نہیں دیا، نظام کو ری بوٹ کرنا ہوگا۔پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں انہوں نے موجودہ جمہوری نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے لوگوں کو سیاست میں موقع دینے ، نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کاوقت آگیاہے ،قومی پرچم کو تسلیم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔سینیٹرنے دعویٰ کیا کہ جمہوریت نے پاکستانی عوام کو کچھ نہیں دیا اور خیبرپختونخوا میں گزشتہ 13 برس کے دوران عوام کو خاطر خواہ فوائد نہیں ملے ، اگر صوبائی حکومت نے عوام کے لیے مؤثر کارکردگی دکھائی ہوتی تو لوگ اس کی حمایت میں باہر نکلتے ۔فیصل واوڈا نے سیاسی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کے خلاف نااہلی اور کرپشن کے حوالے سے طویل داستانیں موجود ہیں۔ ملک میں بادشاہی طرز کا نظام قائم ہے ، جہاں غریب مشکلات کا شکار ہے، اس لیے جمہوریت کو ری بوٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments