پشاور سکول حادثہ حکمرانوں کی غفلت، نااہلی کا نتیجہ : حافظ نعیم

پشاور سکول حادثہ حکمرانوں کی  غفلت، نااہلی کا نتیجہ : حافظ نعیم

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کے المناک حادثے میں بچوں، اساتذہ اور دیگر افراد کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

 ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس سانحے پر غمگین ہے ۔ پھول جیسے بچے حکمرانوں کی غفلت اور نااہلی کا شکار ہو گئے ۔ جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ یہ واقعہ کسی دور دراز علاقے میں نہیں بلکہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں پیش آیا ہے ۔ عمارتیں گرنے سے اموات کے واقعات کراچی اور لاہور میں بھی ہو چکے ہیں۔ یہ کتنا بڑا قومی المیہ ہے کہ سیاسی جماعتیں 40، 18 اور 13 سال تک صوبوں پر حکومت کرتی ہیں مگر نچلی سطح پر بلدیاتی نظام قائم کرنے اور منتخب نمائندوں کو اختیارات دینے کے لیے تیار نہیں۔ اگر عمارتوں کی نگرانی اور تعمیرات سے متعلق محکمہ صوبائی حکومتوں کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت ہو تو ایسے حادثات کی روک تھام ممکن ہے ۔ ملک بھر میں بااختیار شہری حکومتوں کا قیام ہی اس مسئلے کا حل ہے ۔ زخمی بچوں کے فوری اور مفت علاج کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...