بلاول کیساتھ سنجیدہ گفتگو بے سود

 بلاول کیساتھ سنجیدہ گفتگو بے سود

کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی دہائیوں پر محیط سچی جدوجہد کے نتیجے میں اب اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا وقت قریب آ پہنچا ہے۔

 شہری سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑنے کی صلاحیت صرف اور صرف ایم کیو ایم کے پاس ہے اور آئندہ وقت ثابت کرے گا کہ پتنگ ہی اس خطے کی حقیقی اور واحد نمائندہ علامت ہے ، عوامی رابطہ مہم کے تحت منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اکثر یہ کہہ کر سیاست کرتے ہیں کہ وہ 1988ء میں پیدا ہوئے جس شخص کو 88ء سے پہلے کی تاریخ اور شہری سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا علم ہی نہ ہو اس سے سنجیدہ گفتگو بے سود ہے ، ان کے نانا اور والدہ کے ادوار میں اس شہر کے ساتھ جو زیادتیاں کی گئیں تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...