سپر پاور کاگھمنڈ ا مریکا کو ٹکنے نہیں دیتا
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مڈل ایسٹ پر جنگ کے منڈلاتے بادل پریشان کن ہیں۔
عالمی امریکی غنڈہ گردی اور صہیونی جارحانہ سازشیں عالمی امن کی تباہی کی بنیاد ہیں ، امریکا کا سپر پاور کاگھمنڈ اسے ٹکنے نہیں دے رہا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے بے لچک رویے نے بھی منتخب ایرانی قیادت کا کام مشکل اور دشمن کا کام آسان کیا ہے ،اگر جنگ دوبارہ چھڑی تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی لیکن امریکی استعمار کو اپنی اجارہ داری کے علاوہ انسانیت سے کوئی دلچسپی نہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments