سپورٹس سٹی بنانے پر ڈھائی ماہ قید کاٹی
نارووال (خبر نگار) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپورٹس سٹی بنانے پر مجھے جیل بھیجا گیا، ڈھائی ماہ قید بھگتی،احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کا دورہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجڑے ہوئے کھیل کے میدان دوبارہ آباد دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے ،وفاقی وزیر نے کہاکہ نیشنل سپورٹس سٹی نوجوانوں کی تربیت کا اہم مرکز بنے گا، 12 سے 14 کھیلوں کے لیے قومی سطح کے کوچز سال بھر دستیاب ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments