افغانستان دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے :طارق فضل

 افغانستان دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے :طارق فضل

افغان حکام بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اگر افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہوئی تو  پاکستان ہر طرح کے اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ افغان حکام پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کریں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے افغان حکام کی جانب سے پاکستان کے خلاف الزام تراشی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں۔ افغان حکام افغانستان سے ہونے والی دراندازی کا خاتمہ کریں، پاکستان نے ہمیشہ اس حوالے سے ٹھوس شواہد پیش کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ استنبول اور دوحہ مذاکرات میں بھی افغان نمائندوں کو افغانستان سے ہونے والی دراندازی اور دہشتگردی کے ثبوت فراہم کیے گئے ، تاہم افغان نمائندوں کے پاس ان شواہد کا کوئی جواب نہیں تھا۔ بات چیت کے باوجود افغان عبوری حکومت دراندازی روکنے کے لیے تیار نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کی بات کی ہے لیکن جب بھی پاکستان پر جارحیت مسلط کی گئی، اس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...