چشمہ شوگر ملز کے ملازمین اور دیگر 17 مغوی افراد کی بازیابی کیلئے آپریشن،اغوا کار 4افراد کو چھوڑ گئے
ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)چشمہ شوگر ملز کے مغوی ملازمین سمیت 17افراد کی بازیابی کیلئے سی ٹی ڈی کا آپریشن جاری ہے۔
تاہم تاحال ان کا سراغ نہیں مل سکا،ذرائع کے مطابق مغویوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کئے جانے کا خدشہ ہے ، سی ٹی ڈی نے کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے ،واضح رہے کہ انڈس ہائی وے پر چیڑا مائنر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ اور چشمہ شوگر ملز کی بس سے 21افراد کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا تھا،اغو ا کاروں نے ارسلان، ماجد، کاشف، شیراز اور حماد کو چھوڑ دیا جبکہ 17 افراد تاحال لاپتا ہیں، بازیابی کیلئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments