مری:گاڑی کھائی میں گرگئی،ایک ہی خاندان کے7افراد جاں بحق

مری:گاڑی  کھائی  میں  گرگئی،ایک  ہی  خاندان  کے7افراد  جاں  بحق

رکھالہ روڈ پر حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، 2خواتین سمیت 7افراد جھلس کر دم توڑ گئے ، 7زخمی مظفرآباد میں جیپ گہری کھائی میں جاگری، 7جاں بحق، ٹنڈوآدم میں بس کی کار سے ٹکر، 5افراد چل بسے

اسلام آباد، مظفرآباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں)مری کے رکھالہ روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت خاندان کے 14 افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے ۔ حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جھلس کر دم توڑ گئے ، جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئے ۔دریں اثنا مظفرآباد کے نواحی علاقے شکر پڑیاں میں گھاس سے لدی جیپ سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو اور پولیس کے مطابق جیپ میں 7 افراد سوار تھے ، مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔ادھر سانگھڑ کے علاقے ٹنڈوآدم جھول روڈ پر کراچی سے سانگھڑ جانے والی مسافر بس اور کار میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں کار سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ، جبکہ حیدرآباد منتقل کئے جانے کے دوران ایک زخمی خاتون بھی دم توڑ گئی۔جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جبکہ حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...