ایس آئی ایف سی معاونت سے فیصل آباد میں ڈیری پلانٹ قائم ہوگا

ایس آئی ایف سی معاونت سے فیصل آباد میں ڈیری پلانٹ قائم ہوگا

انٹرلوپ ہولڈنگز اور ترکیہ کی کمپنی ریلا گِدا 55 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگی پلانٹ میں پنیر، مکھن اور وہے پروٹین تیار ہونگے ، برآمدات میں اضافہ متوقع

اسلام آباد (دنیا نیوز)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کی معاونت سے پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے ۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فیصل آباد میں ڈیری پروسیسنگ پلانٹ کے قیام کے لیے 55 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ منصوبے کے تحت انٹرلوپ ہولڈنگز اور ترکیہ کی کمپنی ریلا گِدا مشترکہ طور پر جدید ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کریں گی۔پلانٹ میں پنیر، مکھن اور وہے پروٹین تیار کیے جائیں گے جس سے مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن اور جدید پراسیسنگ کو فروغ ملے گا۔نئے پلانٹ کے فعال ہونے سے کمپنی کی سالانہ دودھ  پراسیسنگ کی صلاحیت 180 ملین لٹر تک پہنچ جائے گی۔  منصوبے سے پاکستان کی ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اضافے اور ڈیری صنعت کی ترقی میں مدد ملنے کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...