سعودی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں تھیم پارک بنانیکا فیصلہ
پاک سعودی بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور، چیئرمین سی ڈی اے کے معاہدہ پر دستخط
اسلام آباد(دنیا نیوز)سعودی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں پہلاتھیم پارک بنانے کا فیصلہ،معاہد ہ پر دستخط ہو گئے ،پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے تھیم پارک کے قیام کے منصوبے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے ۔مفاہمتی یادداشت پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے دستخط کیے ۔معاہدے کے تحت سعودی سرمایہ کار اسلام آباد میں تھیم پارک کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کریں گے جبکہ سی ڈی اے منصوبے کے لیے اراضی فراہم کرے گی۔ محسن نقوی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہزادہ منصور بن محمد السعود کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سعودی مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو جدید ترین شہروں کے معیار کے مطابق استوار کیا جا رہا ہے اور سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تھیم پارک کا منصوبہ ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے روڈ شو منعقد کرنے کا بھی منصوبہ ہے ۔اس موقع پر شہزادہ منصور بن محمد السعود نے کہا کہ پاکستان بالخصوص اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments