دورانِ ملازمت وفات پر لیو انکیشمنٹ،پنشن ادائیگی کے قواعد جاری

دورانِ ملازمت وفات  پر لیو انکیشمنٹ،پنشن  ادائیگی کے قواعد جاری

اسلام آباد (وقائع نگار) وزارتِ خزانہ نے دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے اہلِ خانہ کو چھٹیوں کے بدلے نقد معاوضے (لیو انکیشمنٹ) اور دیگر پنشنری فوائد کی ادائیگی کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے ۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) کی مشاورت سے مذکورہ قواعد منظور کیے گئے ہیں۔وزارتِ خزانہ کے مطابق دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے اہلِ خانہ کے لیے لیو انکیشمنٹ اور ریٹائرمنٹ پر سفری الاؤنس (ٹی اے ) کے حصول کی غرض سے وراثتی سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔وزارتِ خزانہ نے فیملی پنشن کی منظوری کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ پہلے سے جاری احکامات کے تحت لبرلائزڈ پنشن رولز کے مطابق اہل افراد کو فیملی پنشن جاری کی جائے گی۔ فیملی پنشن کی منظوری کے لیے کسی بھی قسم کا وراثتی سرٹیفکیٹ درکار نہیں ہوگا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...