فارمیسی سروسز کا عدم نفاذ ، صوبائی سیکرٹریز صحت سے رپورٹ طلب
فارمیسی کونسل کی 15یوم میں ہسپتالوں میں ادویات بارے آگاہی دینے کی ہدایت
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)فارمیسی کونسل پاکستان نے فارمیسی سروسز کے عدم نفاذ کی شکایات پر چاروں صوبوں کے سیکرٹریز صحت سے پندرہ دن میں عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی ،فارمیسی کونسل نے صوبائی محکمہ صحت کے سیکرٹریز، صوبائی ہیلتھ کمشنز، صوبائی فارمیسی کونسلز اور ڈریپ ڈائریکٹر فارمیسی سروسز سے ہسپتالوں، کلینکس اور صحت کے اداروں میں ادویات کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت فارمیسی سروسز کی فراہمی اور ان قانونی فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی تاخیر مریضوں کی دیکھ بھال، ادویات کے درست استعمال اور عوامی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ اور قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ کونسل نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں فارمیسی سروسز کے نفاذ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحت کے تمام درجوں پر فارمیسی سروسز کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments