وافر گندم موجود
اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت نے تمام صوبوں کی مشاورت سے گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کر دی ہے ۔۔۔
پاکستان میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں ۔عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔آئندہ چند روز میں قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔وفاقی حکومت نے 40 سال بعد جامع قومی گندم پالیسی تشکیل دے دی۔ رواں سال گندم کے 60 لاکھ میٹرک ٹن تک سٹرٹیجک ذخائر برقرار رکھے جائیں گے ۔ پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہوگی کیونکہ حکومت نے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے مناسب انتظامات کر رکھے ہیں۔ پاسکو کے ذخائر سے صوبوں کو 13 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم فراہم کی جا چکی ہے ۔صوبائی حکومتوں کی طلب اور ضروریات کے مطابق ساڑھے پانچ لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کے انتظامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قیمتوں میں موجودہ اضافہ مصنوعی ہے اور بعض عناصر کی جانب سے منڈی میں قیمتوں پر اثرانداز ہونے کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments