آئینی عدالت:سابق ملازم کوسرکاری پلاٹ نہ ملنے پروفاقی حکومت سے جواب طلب
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے سابق ملازم مدح حسین کو 21 سال گزرنے کے باوجود سرکاری پلاٹ الاٹ نہ ہونے کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی سے جواب طلب کر لیا۔۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ جب سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے خط کے مطابق مدح حسین سول سرونٹ تھے تو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی انہیں سرکاری ملازم تسلیم کیوں نہیں کر رہی؟ انہوں نے استفسار کیا کہ ہائوسنگ اتھارٹی سیکرٹری کابینہ کے خط کو کیسے نظرانداز کر سکتی ہے ؟اتھارٹی کے وکیل نے مئوقف اختیار کیا کہ مدح حسین سرکاری ملازم نہیں تھے بلکہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے بورڈ کے ملازم تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments