قلات :درجہ حرارت 1 ڈگری ریکارڈ ، بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ؛ محکمہ موسمیات
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے شمالی علاقوں میں صبح اور۔۔
رات کے اوقات میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔موسم میں تبدیلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔بارشیں نہ ہونے ، بدلتے موسم کے ساتھ نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی موسمی بیماریوں کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5، قلات میں ایک، زیارت میں 2، ژوب میں 14، سبی میں 23، تربت میں 24، نوکنڈی میں 15 اور چمن میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments