پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر عطا الرحمن کی خدمات سی ڈی اے عابد علی کی حکومت سندھ کے سپرد
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 2افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ گریڈ 18 کے افسر کیپٹن (ریٹائرڈ) عطا الرحمٰن کی خدمات وزارت داخلہ کے ماتحت سی ڈی اے کے سپرد کر دی گئی ہیں۔۔۔
عطا الرحمٰن اس سے قبل حکومت گلگت بلتستان میں تعینات تھے ، انہیں سی ڈی اے میں ڈیپو ٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ہی گریڈ 19 کے افسر لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) عابد علی جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر تھے کی خدمات حکومت سندھ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments