سٹیٹ بینک کا شرح سود بڑھانے کا فیصلہ مناسب :حفیظ پاشا
حکومتی اخراجات آسمان تک پہنچ گئے ،کم کرنے کی کوشش کریں،بہت گنجائش ہے غربت میں اضافہ ،بیروزگاری بھی بڑھ رہی:”دنیا مہربخاری کیساتھ“ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھانے پینے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ،خاص کر آٹے کی قیمت میں35 فیصد اضافہ ہوا ہے ،ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے سٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھانے کا مناسب فیصلہ کیا ہے ، پروگرام”دنیا مہربخاری کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگلے کچھ ماہ تک دیکھنا پڑے گا کہ یہ مناسب لیول ہے ،یا اس میں مزید تبدیلی کی ضرورت ہے ، مزید کہا کہ آنے والی مانیٹری پالیسی کی میٹنگ میں دیکھناپڑے گا کہ کیا خدانخواستہ اورضرورت ہے کہ پالیسی ریٹ کو تقریبا50پوائنٹ سے بڑھایا جائے ،یہ دیکھیں کہ آنے والے دنوں میں کیا ہوتا ہے ،جب امریکا میں مڈٹرم الیکشن ہوجائیں گے ،اس کے بعد خدانخواستہ امریکا ایران پر بڑا حملہ نہ کردے ، جس طرح وہ آجکل صدر ٹرمپ بیانات دے رہے ہیں،حملہ ہوا تو پوری دنیا میں اس کے اثرات ہوں گے ،پاکستان بھی شدید متاثر ہوسکتاہے ،اگر شرح نمو کو کچھ بڑھانا ہے اکانومی میں بھی جوش آئے ،آگے بڑھنا شروع ہو،شرح سود جو پچھلے پانچ سال تین فیصد بھی نہیں رہی ، وہ ساڑھے چار،پانچ فیصدتک پہنچے ،اس ٹیکس نظام میں آ پ کے ریٹس میں بالکل بڑھانے کی گنجائش نہیں ہے ،البتہ آپ ٹیکس بیس براڈنگ کریں، انہوں نے کہا کہ دوسری طرف حکومتی اخراجات آسمان تک پہنچ گئے ہیں،ان کو کم کرنے کی کوشش کریں،بہت گنجائش ہے ،پاکستان میں غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ،بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments