97 منتخب اضلاع میں پولیو مہم2نومبر سے شروع ہو گی

 97 منتخب اضلاع میں پولیو مہم2نومبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ملک بھر کے 97منتخب اضلاع میں 2تا 8نومبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔۔

 جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے دو کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا ئینگے ۔ پنجاب کے 13 اضلاع میں 92 لاکھ 78 ہزار ، سندھ کے 20 اضلاع میں 68 لاکھ 83 ہزار ، خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 48 لاکھ 8 ہزار ، بلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ 17 ہزار ، اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار ، آزاد کشمیر کے 2 اضلاع میں 1 لاکھ 83 ہزار اور گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں 1 لاکھ 53 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...