FRکوہاٹ،پشاورکو مشاورتی کونسل میں شامل کیاجائے :فاٹاجرگہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )فاٹا قومی جرگہ اور فاٹا سپریم کونسل نے فاٹا میں حالیہ انتظامی تبدیلیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی عوام کی۔۔
مشاورت سے ان کے آئینی تشخص، روایات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،جرگے نے ایف آر کوہاٹ اور ایف آر پشاور کو فوری طور پر فاٹا کی مشاورتی کونسل میں شامل کرکے نمائندگی دینے اور کونسل کے اختیارات کو مستقل اور بامعنی بنانے پربھی زور دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments